Skip to main content
Urdu Poetry - Lovely & Sad Shayare & Ghazals, Best Urdu Poem...

مجھے اس آواز کی ہمیشہ تلاش رہی , جو مری ظاہری شخصیت کو چھوڑ کر , مری روح تک کا سراغ پالے , مرے آنکھوں کے تمام موسموں کو اپنی نظر سے چرالے , مری ذات کے پیوندوں کو اپنے درد میں چھپالے , مری بارشوں کی رم جھم کو اپنا ساز بنالے ۔۔۔شاید یہ سننے میں بہت عجیب ہو , اور شاید میں بھی عجیب ہوں , محبت ٹوٹ کر مانگتی ہوں اور محبت ٹوٹ کر کرتی ہوں ۔۔۔اسلئے کہ میں عورت ذات ہوں ۔۔۔ میں جذبوں پر یقین رکھتی ہوں , میں جذبوں کی گہرائی پر یقین رکھتی ہوں , میں محبت میں شرک کی کائل بالکل نہی ۔۔۔تبھی تخلیق وجدان , تخلیق ذات مجھے مرے اللہ نے سونپی ہے۔۔۔ تبھی تو دنیا کے سب رنگ , مرے ایک ہونے کی گواہی دیتے ہیں۔


Comments