Skip to main content

Urdu Poetry - Lovely & Sad Shayare & Most favorite Islamic poetry & Ghazals, Best Urdu Poem..

Urdu Poetry - Lovely & Sad Shayare & Ghazals, Best Urdu Poem..

.اب اپنی جان بچانے پہ آ گیا ہے وہ
کہ جب سے میرے نشانے پہ آ گیا ہے وہ

اچھالنی ہے اسے پھر کسی کی پگڑی یہاں
لو اپنی اصل دکھانے پہ آگیا ہے وہ

اب اس سے دور ہی رہنے میں بہتری ہے میاں
کہ اپنا رنگ دکھانے پہ آ گیا ہے وہ

جو میرے سامنے بالشت بھر کا لگتا ہے
مرا مقام گھٹانے پہ آگیا ہے وہ

وہ جس کی نسلیں رہیں حق سے برسرپیکار
میرا علم بھی گرانے پہ آگیا ہے وہ

ابھی تو اور محبت کا لطف آئے گا
کہ اب تو جان چھڑانے پہ آگیا ہے وہ

الگ یہ بات کہ میں چھوڑ دوں کماں اپنی
اگرچہ میرے نشانے پہ آ گیا ہے وہ

بتاوں کیا کہ وہ شدت پسند کتنا ہے
خود اپنے گھر کو جلانے پہ آ گیا ہے وہ

وہ جس کے دم سے تھی شاکر بہارِ میخانہ
سنا ہے رب کو منانے پہ آ گیا ہے وہ

محمد احمد شاکر

Comments